چیئرمین سینیٹ کے لیے پہلی ترجیح رضا ربانی ہیں،پیپلزپارٹی نے نامزد نہ کیا توپھراپنے امیدوارسامنے لائیں گے, میرحاصل بزنجو
اسلام آباد میں چوہدری منیرہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں حاصل بزنجو نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے مسلم لیگ ن اوراتحادی جماعتوں کی پہلی ترجیح رضا ربانی ہیں،،پیپلزپارٹی کے فیصلے کا انتظارہے،اگرپیپلزپارٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے رضاربانی کوامیدوارنامزد کرتی ہے توہم سب ان کی حمایت کریں گے۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے آج رات تک رضا ربانی کا اعلان نہ کیا تو پھرہم اپنے امیدوارسامنے لائیں گے،مسلم لیگ ن اوراتحادی جماعتوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نوازشریف کریں گے،صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ بھی امیدوارہوسکتے ہیں،حاصل
بزنجوکا جواب میں کہنا تھا کہ آپ مسکراہٹ سے خود اندازہ لگالیں