رانا ثنا اللہ کو مونچھوں سے پکڑ کر جیل میں ڈالیں گے،عابد شیر علی چمچہ ہے, چند مہینے کے بعد سب چمچے جیل میں ہوں گے, عمران خان
فیصل آباد میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ،، رانا ثنا اللہ کو مونچھوں سے پکڑ کر جیل میں ڈالیں گے،، عابد شیر علی نواز شریف اور شہباز شریف کا چمچہ ہے، ، ان لوگوں کے چند مہینے رہ گئے ہیں ،، سب چمچوں کو جیل میں ڈالیں گے،، انہوں نے کہا کہ پیسے لوٹنے والوں کیخلاف جب عدالت فیصلہ دے تو کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا،، وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا جس کی حکومت میں ڈاکو بیٹھے ہوں اور جس کا وزیر خزانہ ملک کو لوٹ کر باہر چلا گیا ہو،، عمران خان کا کہنا تھا کہ ،، 2018 کا الیکشن جیت کر پاکستان میں انقلاب لائیں گے،، عمران خان آج تک کسی کے سامنے جھکا ہے اور نہ ہی قوم کو جھکنے دے گا،، نوجوانوں کے جنون سے بڑے بڑے ڈاکوو ¿ں کو شکست دیں گے،، کارکنوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔۔۔