خود کش دھماکے میں تباہ شدہ بچوں کا افغان ریسلنگ کلب دوبارہ کھل گیا
چند ماہ قبل داعش نے میوند ریسلنگ کلب پر تباہ کن خود کش حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں کلب میں 20 افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ بچوں کو ریسلنگ کی تربیت دینے والے افغان کوچ کا کہنا ہے کہ حملے میں ان کا دایاں بازو بھی ضایع ہوا۔ریسلنگ کوچ کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 30 سال سے کلب میں بچوں کو تربیت دے رہے ہیں، دہشت گردانہ حملے ان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔خود کش دھماکے میں میوند ریسلنگ کلب کی ایک دیوار تباہ ہو گئی تھی، جسے پھر سے تعمیر کر لیا گیا ہے، دھماکے میں ریسلر بچے بھی زخمی ہوئے۔