اسرائیل میں انتخابات قریب، نیتن یاہو کا فوجی جارحیت جاری رکھنے کا عزم
دو روز قبل ہی غزہ میں ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں حماس کے خلاف بھی کارروائیاں تیز کردی ہیں، حالیہ دنوں میں حماس کے کئی ٹھکانوں پر راکٹ فائر کیے گئے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ہم الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حماس خوش فہمی میں نہ رہے، اشتعال انگیزی کرنے والوں کا سدباب کیا جائے گا، ذمہ داروں کو مستثنٰی قرار نہیں دیا جاسکتا۔