منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور آج عدالت میں پیش ہوں گے
منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور ضمانت میں توسیع کے لیے بینکنگ کورٹ کے سامنے پیش ہوں گے۔ حسین لوائی، عبدالغنی مجید کو جیل سے بینکنگ کورٹ لایا جائے گا، نمرمجید سمیت ضمانت پر رہا ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوں گے ۔ تفتیشی افسر مفرور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ بینکنگ کورٹ میں جمع کرائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے تھے جبکہ ان کی ہمشیرہ فریال تالپورضمانت میں توسیع کے لیے بینکنگ کورٹ کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔ بعدازاں بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ مقدمے میں آصف علی زرداری، فریال تالپور، انور مجید، عبدالغنی مجید اور حسین لوائی نامزد ہیں جن پرمنی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ منی لانڈرنگ مقدمے میں آصف علی زرداری، فریال تالپور، انور مجید کے بیٹے نمر مجید، ذوالقرنین اور علی مجید عبوری ضمانت پرہیں جبکہ انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی اور طحہ رضا گرفتار ہیں۔