فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ‘ 2 ملزمان ہلاک
فیصل آباد کے چک 233 بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنا ساتھی چھڑانے کے لیے پولیس پرحملہ کیا تھا، جوابی فائرنگ میں ارشد اورناصرنامی حملہ آورہلاک ہوئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان جھنگ روڈ پرپٹرول پمپ عملے کو لوٹنے میں ملوث تھے، ملزمان کی فائرنگ سے پمپ کے 2 ملازم جاں بحق ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال پنجاب پولیس کے مبینہ مقابلوں میں 221 افراد ہلاک ہوئے، قصور میں سے سے زیادہ 22 افراد مارے گئے جبکہ لاہور میں 18 افراد ہلاک ہوئے۔