حکومت نے کالعدم تنظیموں کو کنٹرول کرنے کیلئے سہ جہتی حکمت عملی وضع کی ہے:فوادحسین
اطلاعات ونشریات کے وزیرچوہدری فوادحسین نے کہاہے کہ حکومت نے کالعدم تنظیموں کو معاشی، سیاسی اورانتظامی طورپر کنٹرول کرنے کے لئے سہ جہتی حکمت عملی وضع کی ہے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے ان تنظیموں کو غیرمسلح کیاجائے گا۔وزیراطلاعات نے کہاکہ متعددافرادجو ان کالعدم تنظیموں کے ساتھ منسلک رہے اب وہ ان کی سرگرمیوں سے خودکوالگ کرناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کالعدم تنظیموں کے مسئلے پرحزب اختلاف کو بھی اعتماد میں لے گی۔ فوادچوہدری نے کہا کہ صرف مدارس میں نہیں بلکہ ملک کے مجموعی تعلیمی نظام میں اصلاحات کی اشدضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیرتعلیم کی نگرانی میں قومی نصاب کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوتعلیمی نصاب کاجائزہ لے گی اورضروری اصلاحات کیلئے تجاویزدے گی۔وفاقی وزیرنے کہاکہ مدارس کوقومی تحویل میں لینے کامنصوبہ ہے اورحکومت نے اس مقصد کیلئے بجٹ مختص کردیاہے