پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی بھارتی بالرز پر ایک اور سرجیکل سٹرائیک
پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی بھارتی بالرز پر ایک اور سرجیکل سٹرائیک، آسٹریلیا نے بھارت کو چوتھے ون ڈے میں 4وکٹوں سے ہرا کر سیریز2-2سے برابر کردی۔پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن گرائونڈ،موہالی میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان ویرت کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تو اوپننگ بلے بازوں روہت شرما اور شیکھر دھون نے ٹیم کو31اوور ز میں197رنز کا آغاز فراہم کرکے ان کا یہ فیصلہ درست ثابت کیا، روہت شرما نروس نائننٹیز کا شکار ہوکر95رنز بنا کر پوویلین لوٹے،شیکھر دھون نے اپنے ون ڈے کیریئر کی16ویں سنچری مکمل کی ،وہ143رنز سکور کرکے پیٹرک کمنز کا شکار بنے،کپتان ویرات کوہلی7رنز بنا سکے جبکہ لوکیش راہول کے36اوروجے شنکر کے26رنز کی بدولت بھارت نے آسٹریلیاکوجیت کے لیے359رنز کا ہدف دیا ،آسٹریلیا کے لیے کمنز نے5شکار کیے۔آسٹریلیا کا آغاز زیادہ اچھا نہ رہا اورایرون فنچ0اور شان مارش6رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے، عثمان خواجہ نے پیٹر ہینڈسکومب کے ساتھ ملکر تیسری وکٹ کے لیے 192رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد عثمان خواجہ 91رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ،ہینڈسکومب نے اپنی پہلی ون ڈے سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ 117رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، ایشٹن ٹرنر نے84رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آسٹریلیاکو کامیابی دلائی۔