پابندی کے باوجود کئی سکولوں نے فیسیں بڑھا دیں، یونیفارم اور کتابیں بھی مہنگی
کئی تعلیمی اداروں نے فیسوں اور دیگر اخراجات میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ اس حوالے سے سختی سے پابندی عائد کی گئی تھی ، اسی طرح والدین سے کاپیوں کتابوں اور یونیفارم وغیرہ کی مد میں بھی لوٹ مار کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے جبکہ متعلقہ ادارے اورضلعی انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے ، مقامی سطح پر والدین کی شنوائی نہیں ہو پا رہی ،اور بااثر سکول مافیا کیخلاف کوئی ایکشن لینے کو تیار نہیں، جس پر گزشتہ روز سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری کمپلینٹ کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشنز کو ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور کہا گیا ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور لوٹ مار کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے۔