چین اور ایتھوپیا نے بوئنگ 737کی پروازیں معطل کردیں۔
چین کے شہری ہوابازی ریگولیٹر نے ایتھوپیا میں حادثے کا شکار ہونے والے بوئنگ 737.8ہوائی جہاز کی کمرشل پروازیں معطل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔دریں اثناء ایتھوپین ائیرلائنز نے بھی پوئنگ 737کے تمام طیارے گراﺅنڈ کردیئے ہیں۔ایئرلائنز نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہاہے کہ ابھی تک ہمیں حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہے تاہم ہم نے حفاظت کے مدنظر تمام طیارے گراﺅنڈ کردیئے ہیں۔