چین:خطرناک بیماریوں کے 6 لاکھ 49 ہزار مریضوں کیلئے مفت علاج
چین کے دیہی علاقوں میں خطرناک امراض کے شکار لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولتیں مفت فراہم کرنے کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے اس سلسلے میں 6لاکھ49ہزار افراد کو طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔گزشتہ سال تشخیص کے دوران خطرناک بیماریوں کے 5لاکھ46ہزار کیس سامنے آئے تھے۔ جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ یہ پروگرام مختلف قسم کی 21خطرناک بیماریوں کے علاج تک وسیع کردیا گیا ہے ایک رپورٹ کے مطابق جو اس ہفتے جاری کی گئی ہے ان بیماریوں میں پھپھڑوں،جگر اور سینے کے کینسر کی بیماریاں شامل کردی گئی ہیں۔ تاہم اس سال اس پروگرام میں شامل بیماریوں کی تعداد 25اور2020تک30کردی جائےگی۔