قوم کو مبارک ہو،(ن)لیگ کے اندر بھی تبدیلی آرہی ہے۔ فردوس عاشق
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج خود(ن)لیگ کے اندر سے مطالبہ ہورہا ہے کہ قائد حزب اختلاف کو وطن واپس لائو۔ وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ(ن)لیگ نے بھی اپنالیا ہے،قوم کو مبارک ہو۔(ن)لیگ کے اندر بھی تبدیلی آرہی ہے جو وزیراعظم عمران خان کی سیاسی محنت کی جیت ہے۔ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ کے ہمراہ ایک اردو اخبار کی خبر کی تصویر بھی لگائی ہے۔