مقبو ضہ کشمیر میں 3 سالہ معصوم بچی کی عصمت دری
مقبو ضہ کشمیر میں 3 سالہ معصوم بچی کی عصمت دری کا واقع پیش آ یا ہے ۔ کشمیر میڈیا ذرا ئع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ سے ایک بار پھر عصمت دری کا ایک دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے۔ کٹھوعہ کے ایس ایس پی ، ڈاکٹر شیلندر مشرا نے بدھ کے روز بتایا کہ منگل کے روز ، ہولی کے دن ، ایک شرابی نے تین سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایس ایس پی نے بتایاکہ ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔