صدرمملکت عارف علوی کا طیارے حادثے کے پائلٹ کی شہادت پر اظہار افسوس
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے طیارے حادثے میں پائلٹ کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کے طیارے کے حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، صدر مملکت نے شہیدپائلٹ کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ۔