وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات
چین کے سفیر نونگ رونگ(Mr.Nong Rong) کی وزیراعلیٰ آفس آمد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات پاک چین تعلقات کے فروغ، چین کے تعاون سے پنجاب میں جاری منصوبوں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال چین کے سفیر نونگ رونگ کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو چین کے دورے کی دعوت ملاقات میں صنعت،زراعت اور ٹیکنیکل ٹریننگ کے شعبوں میں معاونت مزید بڑھانے پر اتفاق چین کے سفیرنے کورونا وباء پر قابو پانے کے لئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کو سراہا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا وباء کے دوران تعاون اور ویکسینیشن کی فراہمی پر چین کی حکومت او رعوام کا شکریہ ادا کیا چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ملک ہے۔ عثمان بزدار پاکستان کی تعمیر و ترقی میں چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاک چین معاشی تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ سی پیک کے منصوبے پاکستان کی پائیدار ترقی کے سفر میں اہمیت کے حامل ہیں۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار ماحول ہے۔پنجاب حکومت نئے سپیشل اکنامک زونز قائم کر رہی ہے۔ چینی کمپنیاں سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کریں،ہر طرح کی مراعات اور سہولتیں دیں گے۔ سماجی شعبوں کی پائیدار ترقی ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔ صنعت،زراعت اورٹیکنیکل ووکیشنل ٹریننگ کے شعبوں میں چین کے تعاون سے مزیداستفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ غربت اور کرپشن کے خاتمے کیلئے چین نے گراں قدر کام کیاہے جسے پوری دنیا سراہتی ہے۔عثما ن بزدار اس ضمن میں چین کے کامیاب ماڈل سے فائدہ اٹھائیں گے-سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔چینی سفیرنونگ رونگ سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔ چینی سفیر چین ترقی وخوشحالی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ ہے۔ چین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے ہرممکن اقدامات کرے گا۔ صنعتی عمل تیز ہونے سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور غربت میں بھی کمی ہوگی- لاہور میں چین کے قائمقام قونصل جنرل پنگ ژینگ ژو(Mr.Peng Zhengwu)،آرمی اتاشی جیانگ جنگ ژئی) Mr.Jiang Qingshi)،اکنامک اینڈ کمرشل منسٹر قونصلرژی گوکسیانگ(Mr.Xia Guoxiang) اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خزانہ،چیف ایگزیکٹو آفیسرپنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اورمتعلقہ افسران بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے