یوسف رضاگیلانی کابیٹاوڈیومیں ووٹ ضائع کرنےکاطریقہ بتارہاہے اب یہ مظلوم سی شکل بنا کر بیٹھے ہوئےہیں، شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہاہے کہ پریس کانفرنس کرکےن لیگ نےشکست تسلیم کرلی، ن لیگ کی پریس کانفرنس سےڈر لگا کہیں یہ رونے نہ لگ جائیں۔شاہدخاقان عباسی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ان کایہ فارمولا کہاں تھااس وقت انہوں نےضمیرخریدے، جوالیکشن ان کی پسندکاوہ ٹھیک ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی کابیٹاوڈیومیں ووٹ ضائع کرنےکاطریقہ بتارہاہے اب یہ مظلوم سی شکل بنا کر بیٹھے ہوئےہیں، سینیٹ الیکشن شوآف ہینڈزسےکرانےکی پوری کوشش کی۔