بھارت مان گیا، میزائل ہم سے فائر ہوا، بھارتی وزارت دفاع
بھارتی وزارت دفاع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میزائل انڈیا سے ہی فائر ہوا ہے، وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نومارچ کو معمول کی دیکھ بھال کے دوران خرابی کی وجہ سے ایک میزائل حادثاتی طور پر فائر ہوا، وزارت دفاع کے مطابق میزائل فائر ہونے کے حوالہ سے ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے ،بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے مزید کہا گیا کہ میزائل پاکستان کے علاقے میں گرا حادثے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ٹیکنیکل خرابی کے باعث پاکستان میں میزائل گرنے پر افسوس ہے