مسلم لیگ ن کے اہم رہنما دبئی فرار ہوتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار
کراچی: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر چوہدری تنویر دبئی فرار ہوتے ہوئے کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری تنویر کو ایف آئی اے حکام نے حراست میں لیا۔ چوہدری تنویر محکمہ اینٹی کرپشن کو مطلوب ہیں ۔ لیگی رہنما چوہدری تنویر پر زمینوں پر قبضے کے الزامات ہیں ۔مسلم لیگ ن کے رہنما دبئی فرار ہو رہے تھے کہ کراچی ایئرپورٹ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ان کو گرفتار کرلیا ہے