علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار ، ضمانت خارج

دفعہ 144کی خلاف ورزی کے کیس میں سول جج اسلام آباد رانا مجاہد رحیم نے مسلسل غیر حاضری پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کو اشتہاری قراردے دیا۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کی ضمانت بھی خارج کردی۔ جبکہ عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز دوران سماعت عدالت میں پیش ہوئے۔ سول جج اسلام آباد رانا مجاہد رحیم کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی جانب سے دفعہ 144کی خلاف ورزی کے کیس سماعت ہوئی ۔ مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے علی امین گنداپور کی ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قراردے دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12اپریل تک ملتوی کردی۔