مریم نواز کی زیر صدارت ن لیگ فیصل آباد ڈویژن کا تنظیمی اجلاس

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف کی زیر صدارت (ن)لیگ فیصل آباد ڈویژن کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران تنظیمی ڈھانچے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اورپارٹی ونگز کے درمیان اشتراک عمل کو مضبوط بنانے کے حوالہ سے تجاویز پر غور ہوا۔اجلا س میں وفاقی وزیر داخلہ اور (ن)لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان،وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب،اراکین قومی اسمبلی چوہدری محمد شہبازبابر،چوہدری خالد جاوید ورائچ، جنید انور چوہدری،علی گوہر خان بلوچ، سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات پرویز رشید، سابق وزراء مملکت چوہدری عابد شیر علی، محمد طلال چوہدری، سابق ارکان قومی اسمبلی حاجی محمد اکرم انصاری، میاں عبدالمنان، چوہدری اسد الرحمان،سابق اراکین پنجاب اسمبلی سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔