نگران سرکار کے دامن پر لگے خون کے دھبّے مٹانے کی ناکام کوشش ہے: فواد چودھری

پاکستان تحریک انصافنے 8 مارچ کو لاہور میں ہلاک ہونے والے پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کے قتل کی لاہور ہائیکورٹ کے جج کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس نگران سرکار کے دامن پر لگے خون کے دھبّے مٹانے کی ناکام کوشش ہے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سرکار عوام کو حقائق فراہم کرنے کی بجائے گمراہ کن بیانیے تراش رہی ہے، وزیراعلیٰ پریس کانفرنس سے پہلے آئی جی کا تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف درج جھوٹا مقدمہ پڑھ لیتے تو شاید کچھ عزت بچ جاتی۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پریس کانفرنس سے وزیراعلیٰ اور آئی جی نے ثابت کر دیا کہ پنجاب جھوٹے پرچوں کی آماجگاہ ہے.