آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے سوا 2 ماہ میں 13 روپے 97 پیسے بجلی مہنگی
حکومت نے بجلی کے صارفین پر سر چارجز سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں لاگو کیے، پاور سیکٹر کا 26 سو ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ بھی صارفین پر ڈال دیا گیا، حکومت کی جانب سے نیپرا کو 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مزید سرجارچ عائد کرنے کی درخوراست کی گئی ہے، بقایا جات کے نام پر آئندہ 8 ماہ میں 14 روپے 24 پیسے تک اضافے کا اطلاق بھی کر دیا گیا، بقایاجات کی پہلی قسط 2 روپے 75 پیسے رواں ماہ صارفین سے وصول کی جائے گی۔ جنوری 2023 کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے 48 پیسے فی یونٹ بھی رواں ماہ وصول کیے جائیں گے، کسانوں کو بجلی پر دی جانے والی سبسڈی کے 3 روپے 60 واپس لیے جا چکے، درآمدی صنعتوں کو بجلی کے بلوں پر دیا جانے والا رعایتی پیکیج بھی ختم ہو گیا، 11 جنوری کو فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں 18 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، 17 جنوری کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں گھریلو صارفین کیلئے 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا۔