چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کل پھر لاہور میں انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی کو کہنا چاہتا ہوں سب تیار ہو جائیں کل دو بجے لاہور میں انتخابی ریلی نکالی جائے گی اور ریلی کی قیادت میں خود کروں گا۔ لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ علی بلال کو شہید کیا گیا میں اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھتا رہا، 26 سال کی سیاست میں مشکل سے مشکل وقت آیا، 25 مئی کو بھی ہمارے کارکنوں پر بڑا ظلم ہوا، گیارہ سال کے بچے کو پکڑ کر لے گئے، خواتین پر تشدد کیا گیا، 25 مئی کو ہمارے دو کارکن شہید کیے گئے تب بھی یہی درندے پولیس والے تھے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ علی بلال کی شہادت سے صرف مجھے نہیں قوم کو تکلیف ہوئی، 25 مئی کو انہوں نے علی بلال کا بازو بھی توڑا تھا، اس سے متعلق آج تک نہیں سنا کہ اس نے کسی کے ساتھ برا کیا ہو، پولیس اٹھا کر وین میں کہاں لے گئی، 2 گھنٹے اس کے ساتھ کیا کیا گیا؟ ہمارے کارکن کی لاش سڑک سے اٹھا کر ہسپتال لے کر گئے۔