خودکشی کی کوشش کرنےوالےشخص کےبارے میں ہالی وڈفلم' swis army man' کانیا ٹریلرجاری

ڈان کوان اور ڈینیئل سائنرٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی سوئٹزرلینڈ کےدور دراز کے ایک جزیرے پر پھنس جانے والے ایک شخص کے متعلق ہے،،یہ شخص حالات سے اس قدرمایوس ہوتا ہے کہ وہ خود کشی کا ارادہ کرلیتا ہے،،لیکن وہ جونہی خود کشی کرنے لگتا ہے، تو اس کوساحل پر ایک لاش دکھائی دیتی ہے،،اس شخص کولگتا ہے کہ لاش زندہ ہے،اس لیے وہ اس لاش کو دوست بنا لیتا ہے، پھر دونوں گھر واپسی کے لیے کوئی راہ تلاش کرنا شروع کردیتے ہیںفلم میں ڈینیئل ریڈکلف ،میری الزبتھ ونسٹڈاور پول ڈانو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم یکم جولائی کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی،،