ہالی وڈ کی ایکشن کامیڈی فلم'دا ہٹ مینز باڈی گارڈ'کا نیا ٹریلرجاری

ہدایت کار پیٹرک ہیوز کی اس فلم کی کہانی اہم کیس کے مرکزی گواہ اور اس کے باڈی گارڈ سے متعلق ہے،جنہیں عدالت تک رسائی کے لیے خطرناک لوگوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے سفاک اور بے رحم دشمن کے ارادوں کو ناکام بنانے کے لیے ہٹ مین اور باڈی گارڈ ایک دوسرے کی ڈھال بن جاتے ہیں۔فلم میں معروف اداکار ریان رینالڈز، سیموئل جکسن، سلمیٰ ہائیک اور کرسٹی مچل اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم' دا ہٹ مینز باڈی گارڈ' رواں سال اٹھارہ اگست کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔