سینیٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا
سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگا۔ آج ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن اہم امور زیربحث لانے کا مطالبہ کرے گی جن میں ڈان لیکس اور پاناما کیس سر فہرست ہوں گے ۔اجلاس میں مشال خان قتل کیس پر بھی بات ہوگی۔ واضع رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کرائی تھی جس پرایم کیو ایم کے علاوہ اپوزیشن کے اکتیس اراکین سینیٹ کے دستخط کئے تھے۔ اپوزیشن نے مطالبہ کیا تھا کہ گورنر سندھ محمد زبیر کی سندھ حکومت میں مداخلت سیمت پی آئی ڈی میں اپوزیشن کو بھی داخلے کی اجازت سمیت دیگر اہم امور پر بحث ہونی چاہیے۔