پاکستان کے بارے میں منفی تاثرات ماضی کا قصہ ہیں، نئے نقطہ نظر سے پاکستان کی طرف دیکھنےکی ضرورت ہے: اعزاز چودھری

امریکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقتصادی اور سلامتی محاذوں پر زبردست پیش رفت کی ہے، ملک پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پرگامزن ہے،،، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں،، ضرب عضب میں پاک افغان سرحدی علاقوں سے دہشتگردوں کاخاتمہ کیا،،، انسداد دہشتگردی کے باعث پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔۔ پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہے، پاکستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا سمیت مختلف ملکوں سے سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں، جبکہ پاکستان کے اقتصادی اشاریے بھی مثبت آرہے ہیں۔ پاکستان اورامریکا کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کے ساتھ کام کررہے ہیں، امید ہے دونوں ملک مستقبل میں بھی مل کرکام کرتے رہیں گے۔ اعزازچودھری نے واضح کیا کہ افغانستان میں امن خطے میں امن کیلئے ناگزیر ہے، تاریخ گواہ ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کے اثرات پاکستان سمیت خطے پر مرتب ہوتےہیں۔ پاکستان افغانستان کے مسئلے کے حل کیلئے دیگر شراکت داروں سے مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔