پاک بحریہ نے مردم شماری کی ٹیموں کی حفاظت کے لئے 3 ہزار اہلکار تعینات کر دیئے۔

پاک بحریہ نے مردم شماری کی ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اطہر مختار نے اپنے دورہ سکھر اور خیرپور کے دوران ملک کی چھٹی مردم شماری کے لئے تعینات فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی کرکردگی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ مردم شماری میں دیگر اہلکاروں کے ساتھ مزید 3 ہزار نیول اہلکار تعینات کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے مذیدکہا کہ پاک بحریہ سندھ کے مختلف علاقوں میں مردم شماری میں شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔