شب برأت آج ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

رحمتوں اور برکتوں والی رات آ گئی،،، گناہوں سے بخشش اور رحمت خداوندی لوٹنے کی رات،، اخلاص کی چادر،،،احساس ندامت اور پلکوں سے گرتے آنسو مغفرت و معافی کا ساماں۔۔۔ شب برات کولیلتہ المبارکہ یعنی برکتوں والی رات لیلتہ الصک یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلتہ الرحمتہ رحمت نازل ہونے کی رات بھی کہاجاتا ہےاس رات میں لوگوں کے سال بھرکے اعمال اٹھائے جاتے ہیں اور لوگوں کامقررہ رزق اتاراجاتاہے،، شب برات میں خاص رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے، بخشش اورمغفرت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں انعام و اکرام کی ایسی بارش برستی ہے جو دل و روح کو بھی پاک و صاف کردیتی ہے۔۔مقدس شب میں ملک کی چھوٹی بڑی مساجد میں خصوصی عبادات اور محافل کا بھرپور اہتمام کیا جاتا ہے،، تلاوت قرآن کریم اور درود وسلام کی صداؤں سے فضا معطر ومعنبر ہو جاتی ہے شب برأت کے اجتماعات میں اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت، ایمان و سلامتی اور عالم اسلام کی سلامتی کیلیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی اس رات میں عبادت الہٰی میں مشغول رہنا رب کریم کی رحمتوں کے مستحق ہونے کاباعث ہے،،،