شامی کردوں اور عرب جنگجووں کے اتحاد کا دفاعی اہمیت کا حامل قصبہ داعش سے آزاد کرانے کا دعویٰ

شامی کردوں اور عرب جنگجوو¿ں کے اتحاد نے دفاعی اہمیت کا حامل قصبہ داعش سے آزاد کرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے کہا ہے کہ انھوں نے دولتِ اسلامیہ کے مرکز رقہ سے 40 کلومیٹر دور واقع طبقہ نامی قصبے اور اس سے ملحقہ ڈیم کو مکمل طور پر آزاد کروا لیا ہے۔یہ اعلان امریکہ کی جانب سے اس فیصلے کے ایک دن بعد آیا ہے کہ امریکہ ایس ڈی ایف کے ساتھ مل کر لڑنے والی کرد جنگجو تنظیم وائی پی جی کو دفاعی سامان اور اسلحہ دے گا۔ ترکی اس فیصلے پر برہم ہے اور وہ وائی پی جی کو ممنوعہ کرد تنظیم پی کے کے کی توسیع سمجھتا ہے، جو گذشتہ تین دہائیوں سے ترکی سے علیحدگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس ڈی ایف کے جنگجوو¿ں نے شام میں دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے چھ ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ خالی کروا لیا ہے ۔ایس ڈی ایف کے ترجمان طلال سیلو نے کہاہے کہ قصبے کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔