مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ٹی اوآرزکی تیاری کے بعد پاناما کیس کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا

پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کا اجلاس جوڈیشل اکیڈمی میں ہوا،،، جے آئی ٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن سے وزیراعظم نوازشریف کے انیس سوپچاسی سے دوہزارسولہ تک کے گواشوارے مانگ لئے گئے ہیں،،، گوشواروں سے وزیراعظم کے اثاثہ جات کی چھان بین کی جائے گی،، اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کے صاحبزادوں کی بینکنگ ٹرانزیکشن بھی مانگی گئی ہے ،،، جس کا فرانزنک معائنہ کرایاجائے گا۔ بینکنگ ٹرانزیشن کے جائزے کے لئے نجی بنک سے ماہرشخص کی خدمات حاصل کی جائیں گی،،، فریقین کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے مواد سے الیکشن کمیشن میں پیش کئے گئے گوشواروں کاموازنہ کیاجائے گا۔دستاویزات مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم اوران کے بیٹوں کونوٹیفیکشن جاری کئے جائیں گے ۔کمیٹی تحقیقات میں معاونت کے لئے کسی بھی نجی اورسرکاری ادارے کے افراد اورریکارڈتک رسائی کے اختیارات رکھتی ہے ،،،تین دن سے اجلاس سے غیرحاصر نیب کے ڈائریکٹرعرفان منگی نے بھی آ ج اجلاس میں شرکت کی