سب کو آئین و قانون کے مطابق کام کرنا چاہیے،، ہمیں قوم کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا:شہباز شریف
وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف جہلم پہنچے جہاں انہوں نے پتھالوجی لیب، فرسٹ اوپی ڈی بلاک اور ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح کیا،،
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات ختم کروانے کے لیے سینیر پارٹی رہنما سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں،، چودھری نثار اب بھی میرے دوست ہیں اور بطور صدر ن لیگ انہیں پارٹی ٹکٹ دوں گا،،
قوم کا ایک ایک منٹ قیمتی ہے، ہمیں چاہیے کہ ایک دوسرے پر الزام نہ لگائیں، احتجاج اور ہڑتالیں نہ کریں،، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات کام کرنا چاہیے،،
خلائی مخلوق پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خلائی مخلوق نام کی کوئی چیز نہیں،، اور نہ ہی ہم اس سے خوفزدہ ہیں،، سب کو آئین و قانون کے مطابق کام کرنا چاہیے،، ہمیں قوم کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا،،