مشرق وسطیٰ ایک بار پھر جنگ کے دہانے پر پہنچ گیا
ٹرمپ کی جانب سے ایران ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کے بعد اسرائیل کی دیدہ دلیری آخری حدوں کو چھونے لگی، شام میں ایرانی تنصیبات پر میزائیلوں کی برسات کر دی،، روسی حکام کے مطابق 28 اسرائیلی طیاروں سے مختلف مقامات پر 70 میزائل داغے گئے جن میں سے آدھے میزائلوں کوشامی فوج نے مار گرایا،، شامی فوج کے مطابق متعدد اسرائیلی میزائیل دمشق کی فضاؤں میں بھی داخل ہو گئے تھے جنہیں فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا،، اس سے پہلے اسرائیل نے الزام لگایا تھا کہ مقبوضہ گولن ہائٹس پر ایرانی فورسز کی جانب سے راکٹ داغے گئے تھے تاہم یہ راکٹ اپنے ہدف تک نہ پہنچ سکے،، دوسری جانب کلیج ملک بحرین نے اسرائیل کے حملے کی حمایت کر دی ،، اور کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفگاع کا مکمل حق حاصل ہے