ملائیشیا کے 2018کے انتخابات نے نئی تاریخ رقم کردی، مہاتیر محمد نے حیرت انگیز طور پر فتح حاصل کرلی، اتنخابات میں فتح کے بعد مہاتیر محمد دنیا کے سب عمر رسیدہ سربراہ بھی بن گئے۔میڈیا سے گفتگو میں مہاتیر محمد کاکہناتھاکہ وہ اب تک زندہ ہیں اور ان کی جیت سے کسی قسم کی بدلے کی سیاست نہیں ہوگی، ملک میں قانون کی حکمرانی بحال کریں گے۔کامیابی کا اعلان ہوتے ہی مہاتیر محمد کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور اپنے رہنما کی فتح کا خوب جشن منایا۔۔عوام نے مہاتیر کی حکومت آنے سے کرپشن میں کمی کا امکان ظاہر کیا، جبکہ دیگر ملکی معاملات میں بھی بہتری کی امید لگالی۔
ملائیشیا کے 2018کے انتخابات نے نئی تاریخ رقم کردی، مہاتیر محمد نے حیرت انگیز طور پر فتح حاصل کرلی
May 11, 2018 | 08:22