فرانس: پاکستانی شعراء کی معروف ادبی تنظیم بزمِ اہلِ سخن پیرس کے زیرِ اہتمام جشنِ بہاراں مشاعرہ کا انعقاد
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) پیرس کے نواحی علاقے ویلئیر لا بیل کے مقامی ریسٹورنٹ میں بزمِ اہلِ سخن پیرس کے زیرِ اہتمام جشنِ بہاراں مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں اردو ادب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مشاعرے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا - بزم اہل سخن کے صدر عاکف غنی، جنرل سیکرٹری ایاز محمد ایاز , خواتین شعراء شاء ملک اور نبیلہ آرزو نے جہاں اپنا کلام پیش کیا وہاں کئی دیگر شعراء نے بھی اپنے کلام کے ذریعے محفل کو چار چاند لگائے ۔ مہمان خصوصی شیخ نعمت اللہ نے ایسی ادبی مخافل کی ضرورت پر زور دیا۔
پیرس میں مقیم پاکستانیوں نے مشاعرہ کے انعقاد کو بہت پسند کیا اور اردو ادب کے فروغ کیلئے اس طرح کی محافل کا انعقاد تسلسل سے جاری رکھنے پر زور دیا۔