امریکی سفارتکاروں کی بیگمات سعودی عبایا پر فریفتہ
سعودی عرب میں امریکا اور اٹلی کے قونصل خانوں کی خواتین سعودی ڈیزائن والے عبایا پر فریفتہ ہو گئیں۔ سعودی اخبار کے مطابق جدہ مارکیٹ میںامریکی اور اطالوی خواتین عبایا کی ساتویں نمائش دیکھنے کے لئے پہنچیں جہاں وہ جدید طرز کے عبایا دیکھ کر ششدر رہ گئیں۔ 15سعودی ڈیزائنر خواتین نے فیشن کی دنیا میں دھوم مچا رکھی ہے۔ انہوں نے نئے ڈیزائن والے عبائے نمائش میں سجا رکھے ہیں جنہیں دیکھنے کے لئے معاشرے کی ممتاز خواتین پہنچ رہی ہیں۔ نمائش میں خوشبویات اور انواع و اقسام کے زیورات بھی رکھے گئے ہیں۔