بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں گیس سلنڈر کا دھماکہ ، 22 افراد زخمی
بھارت میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجہ میں 22 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست دھماکہ ہما چل پردیش کے ناگروتا سوریا بس اسٹینڈ کے قریب ایک دکان کے اندر ہوا جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 22 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال داخل کردیا گیا ہے ۔دھماکے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔