کسی مائی کے لعل میں ہمت نہیں کہ الیکشن رکوا سکے۔ طلال چوہدری
وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بناڈالا، کہا چیئرمین نیب تجویز کرلیں کہ انکو عزت پیاری ہے یاعہدہ؟ نوازشریف پر براہ راست غداری کا الزام لگایا گیا ہے، ن لیگ کوخاص منصوبہ بندی کیساتھ نشانہ بنایاجارہاہے، انہوں نے کہاکہ کوئی مائی کا لال الیکشن نہیں رکوا سکتا، پاکستان مسلم لیگ ن کو پنجاب اور وفاق میں حکومت بنانے سے بھی کوئی نہیں روک سکتا۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اداروں کی ساکھ انکے سربراہوں سے ہوتی ہے، چیئرمین نیب کانوازشریف پر الزام بلنڈر کے سوا کچھ نہیں ہے۔