نیب لاہور نے حمزہ شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی کیس میں طلب کرلیا۔
صاف پانی کیس میں نیب کی جانب سے لیگی اراکین اسمبلیوں کی طلبی کا سلسلہ جاری ہے، نیب نے کیس میں رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کو بھی ذاتی حیثیت میں اٹھارہ مئی کو طلب کرلیا ہے. جس کا نوٹس ماڈل ٹاؤن میں واقع ان کی رہائش گاہ پر بھجوا دیا گیا ہے.حمزہ شہباز پر الزام ہے.کہ ان کی ہدایت پر مختلف مقامات پر واٹر فلٹر پلانٹ لگائے گئے تھے.ادھر صاف پانی کمپنی میں مبینہ کرپشن کیس کی تحقیقات میں لیگی ایم پی اے وحید گل اور وزیر خزانہ عائشہ غوث کے بعد مزید دو اراکین اسمبلی نیب میں پیش ہوئے، کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سابق رکن اور ایم پی اے امانت اللہ خان شادی خیل بھی نیب میں پیش ہوئے.جہاں ان سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی. ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین صاف پانی کمپنی اور ایم پی اے کاشف پڈھیار نے بھی نیب لاہور میں بیان قلمبند کرادیا ہے.نیب ذرائع کے مطابق دونوں اراکین اسمبلی کو صاف پانی کمپنی کے ٹھیکوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔