عدالت نے وزارت داخلہ کو امریکی سفارتکار ملزم کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے مقتول عتیق کے والد کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا،،، فیصلے میں حکم دیا گیا کہ وزارت داخلہ کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے دو ہفتوں میں فیصلہ کرے، ملزم کرنل جوزف کو مکمل استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔ جاں بحق عتیق کے والد نے وزارت داخلہ میں ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دے رکھی ہے، وزارت داخلہ اس سے قبل کرنل جوزف کو بلیک لسٹ میں قرار دے کر رپورٹ عدالت میں جمع کرا چکی ہے،