وفاق سندھ کو اسکا حق نہیں دے رہا، فنڈ کی کمی کے باجود صوبائی حکومت نے دس ارب روپے سے انڈرپاسز،سڑکیں اور فلائی اوور بنائے,وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
کراچی میں پوسٹ بجٹ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور وفاق کے خلاف شکوہ کیے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گذشتہ سال اکیس بلین روپے کم دئیے، رواں سال میں بھی دو سو تین بلین روپے نہیں دیے جس سے ترقیاتی کام متاثر ہوئے۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ قلت آب پر سندھ چیختا رہا لیکن پچپن فیصد کمی کا مداوا نہیں کیا گیا۔ بجٹ پورے سال کا پیش کیا ہے لیکن اسمبلی سے اخراجات کے لیے تین ماہ کا بجٹ لینے کی اجازت لیں گے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا پانچ سال سے جاری عوامی خدمت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ مرادعلی شاہ نے صحافیوں کی رہائشی اسکیم کے لیے سندھ حکومت کے حصے کی رقم جاری نہ کرنے کے حوالے سے انکوائری کی یقین دہانی بھی کردی