پیپلزپارٹی نے نیب قوانین اصلاحات کمیٹی کی مخالفت کردی
پیپلزپارٹی نے نیب قوانین میں اصلاحات کے بارے وزیراعظم کی جانب سے تجویزکردہ پارلیمانی کمیٹی کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پارٹی قیادت سے رابطہ کیا اور چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری سے موجودہ صورتحال کے حوالے سے مشاورت کی۔ جس کے بعد پارٹی کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ اس وقت نیب قوانین اصلاحات کمیٹی کا حصہ بنانے سے سیاسی نقصان ہوگا جبکہ نوازشریف کی منی لانڈرنگ کے نیب بیان پر بھی پیپلزپارٹی میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ نیب کی پریس ریلیز نے نوازشریف کو زبردست سیاسی فائدہ پہنچایا۔ نوازشریف پر لگائے جانے بھونڈے الزام کے بعد حقیقی الزامات کی حیثیت بھی مشکوک ہوگئی ہے