شاہد خاقان عباسی کو سپریم کورٹ کی جانب سےتاحالکوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، انہیں جب بھی بلایا گیا وہ ضرور پیش ہونگے, ترجمان وزیراعظم
ترجمان وزیراعظم نے سپریم کورٹ کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کی طلبی سے متعلق میڈیا رپورٹس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کوتاحال کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قانون کی عمل داری پر یقین رکھتے ہیں اور عدالتوں کا بہت احترام کرتے ہیں۔ عدالتِ عالیہ کی جانب سے کسی بھی مسئلے پر بلایا گیا تو وہ ضرور پیش ہوں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم بارہا کہہ چکے ہیں کہ تمام اداروں کو آئین اور قانون کی حدود میں رہتے ہوئے اپنے اختیارات کا استعمال کرنا چاہیے۔ واضح رہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے کیس میں چیف جسٹس نےبارہ مئی کو طلب کیا تھا