آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل:احدچیمہ اور شاہد شفیق کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع, دو شریک ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا
لاہورکی احتساب عدالت کےجج نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی،، نیب کی جانب سے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل میں بیوروکریٹ احد چیمہ سمیت چارملزمان کوسخت سکیورٹی میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،نیب کےوکیل وارث جنجوعہ نے عدالت کوبتایاکہ احدچیمہ نےبطورڈی جی ایل ڈی اےکاساکمپنی کوپندرہ کروڑروپےکاٹھیکہ غیر قانونی طورپردیا،، جس کےعوض بتیس کنال کا پلاٹ حاصل کیا جس کی تمام ترادائیگی پیراگون سٹی کےاکاؤنٹ سے کی گئی،تحقیقات میں احد چیمہ اور ان کی فیملی کے نام بہت سی جائیدادیں اور بنک اکاونٹس سامنے آئے ہیں، جبکہ ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسی روزہ ریمانڈ کے باوجود نیب کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا،، مزید ریمانڈ نہ دیا جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم احد چیمہ اور شاہد شفیق کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع جبکہشریک ملزمان امتیازحیدراوربلال قدوائی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔۔