سابق وزیر نیلوفربختیار اور لاڑکانہ سے سابق ایم این اے شاہد بھٹو نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی
عام انتخابات قریب آتے ہی مختلف سیاسی شخصیات کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف میں تیزی سے شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق وزیر نیلوفر بختیار نے بھی تحریک انصاف کو جوائن کرلیا ہے۔ لاڑکانہ سے سابق ایم این اے شاہد بھٹو بھی تحریک انصاف کی کشتی میں سوار ہو گئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر عمران خان نے انہیں پارٹی پرچم کے دوپٹے اور مفلر بھی پہنائے۔ انہوں نے دونوں کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیرترین بھی موجود تھے