ڈبلن: پاکستان اورآئرلینڈ کے درمیان میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کا پہلا روزبارش کی نذرہوگیا
پاکستان اورآئرلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ میں بارش رکاوٹ بن گئی،، ڈبل میں شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہرتین بجے شروع ہونا تھا تاہم مسلسل بارش کے باعث گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے نہ صرف میچ تاخیرکا شکارہوا بلکہ ٹاس بھی نہ ہوسکا،،ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزپاکستان اورآئرلینڈ کے درمیان اٹھانوے اوورزکا کھیل ہوگا،،اہم میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپورپریکٹس کی،،خیال رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کا سٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم کسی بھی ٹیم کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے