وزیراعظم نے مالیاتی معاملات پر بریفنگ کیلئے پیر کو اہم اجلاس طلب کرلیا
وزیراعظم نے مالیاتی معاملات پر بریفنگ کیلئے پیر کو اہم اجلاس طلب کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملکی مالیاتی معاملات پر بریفنگ کیلئے اہم اجلاس پیر کو طلب کیا ہے۔ ارکان قومی اسمبلی اور کابینہ اراکین بریفنگ میں شریک ہوں گے۔ بریفنگ کا اہتمام وزیراعظم آفس کے آڈیٹوریم میں کیا جائے گا جس میں مشیر خزانہ سمیت معاشی ٹیم کےارکان بھی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم کی جانب سے پارٹی ارکان اسمبلی اور وفاقی وزراء کو بریفنگ میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے