برج خلیفہ رمضان المبارک کی مناسبت سے رنگ برنگی روشنیوں سے سج گیا
متحدہ عرب امارات میں برج خلیفہ دبئی پر رمضان کی مناسبت سے لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو ہوا، عمارت رنگی برنگی روشنیوں میں نہا گئی۔ رشنیوں کا ایسا منفرد اور انوکھا امتزاج پیش کیا گیا جس سے برج خلیفہ پر روشنی اور رنگوں سے رمضان کریم بھی لکھا گیا۔ دنیا بھر میں مسلمان ماہ صیام کی بابرکت مہینوں میں ڈھیروں نعمتیں سمیٹ رہے ہیں، اور اس عظیم مہینے میں نیکیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ شارجہ کے ادارہ اسلامی امور کی جانب سے شارجہ کے مختلف علاقوں میں یکم رمضان کو 30 نئی مساجد کھول دی گئی ہیں، نئی مساجد فن تعمیر کا شکار ہیں جہاں نمازیوں کو جدید ترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ ادارہ اسلامی امور کے رہنما الخیل کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں تراویح اور تہجد میں بھی نمازیوں کی بڑی تعداد مساجد کا رخ کرتی ہے، عام دنوں کے مقابلے میں یہ تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے، اس کے علاوہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کے لیے جگہ تنگ ہوتی ہے ان نئی مساجد کے باعث معتکفین کو