گاڑی چلاتے ٹرک ڈرائیور کا انتقال، دوسرے ڈرائیور نے بڑے حادثے سے بچالیا
جرمنی میں ایک پرھجوم اور تیز رفتار شاہراہ پر پیش آنے والے حادثے کے دوران ایک ڈرائیور کا انتقال ہوگیا جب کہ دوسرے ٹرک ڈرائیور نے اپنی جان پرکھیل کر لوگوں کو ایک بڑے حادثے سے بچالیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جرمن پولیس کا کہناہے کہ شمالی علاقے کی شاہراہ 'اے 1' پر اچانک ایک ٹرالر سڑک کےدرمیان لگی جیرسی حفاظتی دیوار کو روند کرآگے بڑھنے لگا تو اس کے پیچھے چلنے والی ٹریفک رک گئی۔ اس دوران ایک 43سالہ ٹرک ڈرائیور نے اپنی گاڑی چھوڑ کر حادثے کا شکار ہونے والے ٹرالرپر چڑھ کر اس کا دروازہ ہتھوڑے کی مدد سے توڑا اور اس میں داخل ہونے کے بعد ٹرک کو روک دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک کو حادثہ اس کے ڈرائیور کے ڈرائیونگ کےدوران انتقال کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ٹیم 54 سالہ ڈرائیور کی زندگی بچانے میں ناکام رہی۔ اپنی گاڑی چھوڑ کر چلتے ٹریلر سوار ہوکراسے روکنے اور ایک بڑے ٹریک حادثے سے محفوظ رکھنے پر باہمت ٹرک ڈرائیور کی بروقت کارروائی پر اس کی بڑے پیمانے پر تحسین کی جا رہی ہے۔