قومی اسمبلی کااجلاس آج ہوگا قومی اسمبلی کااجلاس آج ہوگا
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہہ پہر تین بجےہوگا جس میں کورونا وائرس اور موجودہ صورتحال پر بحث کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلا س میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ، ارکان کی شرکت کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرلی گئی، تمام ارکان کو ضلعی سطح پر اپنے ٹیسٹ کروانے کی ہدایات کے بعد حفاظتی انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے، ارکان قومی اسمبلی گیٹ ون سے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونگے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے لیے کوئٹہ اور کراچی سے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ قومی اسمبلی اجلاس کی کاروائی 3 گھنٹے پر محیط ہو گی۔ اجلاس ایک دن کے وقفے کے بعد بلایا جائے گا اور وزرا اپنے ساتھ ایک سٹاف ممبر کولا سکیں گے تاہم عام افراد کے لیے پارلیمنٹ میں داخلہ بند ہو گا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا سٹاف انتہائی کم رکھا جائے گا جبکہ ارکان روٹیشن پر ایوان میں شرکت کریں گے اورقومی اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشاندہی نہ کرنے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینےکےلئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانےکا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1476 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید28اموات ہوئیں جس سے ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 667 ہو گئی۔ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 30ہزار941 تک پہنچ گئی ہے ۔